Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

سوئٹزرلینڈ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 14 افراد لاپتہ

    جینوا ۔۔۔۔۔ سوئٹزرلینڈ میں پہاڑی تودہ گرنے کے ایک واقعے میں 14 افراد لاپتہ ہو گئے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ لاپتہ افراد میں جرمن اور آسٹریا کے شہری بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ اٹلی کی سرحد کے قریب گراؤبنڈن کی پہاڑیوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے  پیش آیا جہاں علاقے میں آباد سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

شیئر: