Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

یکم ستمبر کے بعد ہندوستانیوں کیلئے مشکلات

نئی دہلی .... ہندوستانی جریدے ٹائمز آف انڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یکم ستمبر 2017ءسے مزید ہندوستانی کارکنوں کا سعودی عرب جانا مشکل ہوگا۔ نطاقات پروگرام کے نئے ایڈیشن کے تحت مملکت میں سعودی کارکنان بڑھائے جائیں گے۔ یہ فیصلہ ہندوستانیوں کیلئے اچھا نہیں۔ہندوستانی جریدے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ گزشتہ برس تک تقریباً 25لاکھ ہندوستانی سعودی عرب میں کام کررہے تھے۔ اب انکی تعداد کم ہوگی۔ حالیہ مہینوں کے دوران صرف ایک لاکھ65ہزار ہندوستانی سعودی عرب گئے ہیں۔2015ءکے مقابلے میں 46فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ نطاقات کا نیا پروگرام ایسی نجی کمپنیوں پر بھی لاگو ہوگا جن کے ملازمین کی تعداد 6یا اس سے زیادہ ہوگی۔ یکم ستمبر سے عملدرآمد ہونے والا ہے۔ فی الوقت نطاقات پروگرام کے دائرے میں صرف ایسی کمپنیاں تھیں جن کے ملازمین کی تعداد 10یا اس سے زیادہ ہوتی تھیں۔ 
 

شیئر: