Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

    لکھنؤ-----شاہ جہاں پور میں بیٹیوں کے سلسلہ میں تنگ نظری اور سماجی تفریق کا ایک انتہائی شرم ناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ شاہ جہاں پور کے کانٹ تھانہ علاقہ کے موضع کمل نین میں ایک80سالہ بزرگ عبد الوحید خاں نے اپنی75سالہ بیوی کشوری کا کلہاڑی مار کر اس لئے قتل کردیا کیونکہ وہ بیٹیوں کیلئے شریعت کے مطابق ان کا حق مانگ رہی تھیں۔ یہ خاتون کافی دنوں سے اپنی تینوں بیٹیوں کے نام کچھ زمین کرنے  کیلئے شوہر پر زور ڈال رہی تھیں جبکہ شوہر عبدالوحید خان اس کی مخالفت کر رہے تھے۔ اسی بات پر گزشتہ شب دونوں کے درمیان تنازعہ ہوا۔ شوہر نے موقع پر پڑی کلہاڑی سے  بیوی کے سر پر وار کر دیا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی، اسے فوراًاسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

شیئر: