مکہ مکرمہ.... امسال خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ضیافت میں فریضہ حج کی سعاد ت حاصل کرنے والے 1300مہمانوں میں سے 370مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ استقبالیہ ادارے کے سربراہ عبداللہ المدلج سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے خوش آمدید کہا۔ آنے والوں کاتعلق 27ممالک سے ہے۔ ان میں پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ترکی شامل ہیں۔ دوسری جانب محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ 14لاکھ سے زیادہ عازمین بری، بحری اور فضائی راستوں سے ارض مقدس پہنچ گئے۔ تیسری جانب سلویٰ بری سرحدی چوکی سے 600سے زیادہ قطری عازمین ارض مقدس آ گئے۔