Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

شاہ سلمان سے چینی اعلیٰ عہدیداروں کی ملاقات

جدہ.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جمعرات کو جدہ کے قصر السلام میں چین کی ریاستی کونسل کے نائب سربراہ نے ملاقات کی۔ انہوں نے چینی صدر کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام شاہ سلمان کو پیش کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور چین کے درمیان تعاون کی جہتوں اور علاقائی و بین الاقوامی حالاتِ حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور چین دوست ملک ہیں۔ دونوں کے درمیان تعلقات اعلیٰ درجے کے ہیں۔ سعودی چینی مشترکہ کمیشن دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہاہے۔ کمیشن میں سعودی فریق کے سربراہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان او رچینی ٹیم کے سربراہ ، چین کی ریاستی کونسل کے نائب سربراہ ہیں۔ اس موقع پر وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز ، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان ، وزیر خارجہ عادل الجبیر، وزیر توانائی انجینیئر خالد الفالح اور چین میں متعین سعودی سفیر ترکی الماضی بھی موجود تھے۔ چین کے متعدد عہدیدار بھی ملاقات کے وقت موجود تھے۔

شیئر: