Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

امریکی دھمکی سے معیشت متاثر نہیں ہوگی ،اسٹیٹ بینک

کراچی ...اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی فارن پالیسی کا حصہ تھی۔ اس کا جواب پاکستان مناسب انداز میں دے چکا ہے۔امریکی رو ئیے کے پاکستان معیشت پر فوری منفی اثرات کا کوئی امکان نہیں ۔بہت سے غیرملکی پاکستان آنے سے گھبراتے ہیں۔بیرونی خسارہ خطرہ ضرور ہے مگر اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔شرح سود میں کمی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔ایگزم بینک دسمبر تک کام شروع کردے گا۔تاجروں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق باجوہ نے کہا کہ ایرانی حکام سے بینکنگ چینل کے ذریعہ ادائیگیوں کے معاملے پر بات چیت جاری ہے ۔ ایران کی مارکیٹ پاکستان کے لئے اہم ہے۔ پاکستان سے ایران کو بیشتر اشیا اسمگل ہو رہی ہیں ۔ ایران جانے والی اشیا ءکی اسمگلنگ کو قانونی ذرائع سے بھیجنا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ترقی کے بہت سے اہداف حاصل کرنے ہیں، ابھی تو سفر شروع ہوا ہے۔

 

شیئر: