اسلام آباد ... وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ نہیں جا رہا۔ پہلے چین اور روس کا دورہ کروں گا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ امریکہ جانے سے قبل نئی افغان پالیسی پر سوچ بچار کا وقت درکار تھا تاہم اب امریکہ کی بجائے روس اور چین کا دورہ کر وں گا۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں کہاں ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 4سال میں 5 مرتبہ ماسکو جا چکا ہوں۔ روس سے پاکستان کے بہترین تعلقات قائم ہو چکے ہیں۔دریں اثناءمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ امریکہ بہت کم امداد دیتا ہے۔اگر امداد دینا بند بھی کر دے تو فرق نہیں پڑے گا۔ امریکی امداد کے بغیر گزاراکر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کا بھی دورہ کروں گا۔ دیگر ممالک کے ساتھ بھی رابطے کئے جائیں گے۔ صرف وہی کام کریں گے جو پاکستان کے حق میں بہتر ہو گا۔انہو ں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ہمیشہ ڈومور کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم ان کی طرف سے امداد بہت کم ملتی ہے اگر امداد دینا بند بھی کر دیں تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔