Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

بحرین: ایرانی پاسداران انقلاب کے 7دہشت گرد گرفتار، 3فرار

منامہ..... بحرینی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ 10دہشتگردوں پر مشتمل گروہ دریافت ہوا ہے۔ اسکے 7افراد گرفتار کر لئے گئے جبکہ 3ہنوز فرار ہیں۔ انکا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے ثابت ہو گیا ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے127کلو گرام دھماکہ خیز مواد اوردیسی ساختہ اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ 31سالہ حسین علی احمد داﺅد ہے۔ یہ” سرایا الاشتر“ کے کمانڈروں میں سے ایک ہے۔ الوفا الاسلامی تحریک کے دہشت گرد شعبے سے تعلق رکھتا ہے۔ بحرینی تھا، شہریت ختم کر دی گئی تھی۔ فرار ہو کر ایران چلا گیا تھا۔ دہشت گردی کے 3مقدمات میں عمر قید اور ایک مقدمہ میں 15برس قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ یہ متعدد دہشت گرد گروہ تیار کر چکا ہے۔ اس نے سیکیورٹی اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کرائے۔ یہ ایرانی پاسداران انقلاب مرتضیٰ السندی کا گہرا دوست ہے۔ دہشت گرد گروہ کے جو 7افراد گرفتار کئے گئے ہیں ان میں سے ایک 27سالہ حسن مکی، دوسرا 33سالہ محمود البحرانی، تیسری 34سالہ زینب مکی عباس، چوتھا 32سالہ امین جاسم، پانچواں39سالہ حسین خمیس، چھٹا 37سالہ حسن صالح، ساتواں 27سالہ حسین ضیف ہے۔ بحرینی سیکیورٹی اہلکار 26سالہ سزا یافتہ ہادی رضی ، 25سالہ صادق درویش اور ایک اور دہشتگرد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دہشت گرد گروہ دمستان ، کرزکان، المالکیہ اور دارکلیب قریوں میں دیسی بم تیار کر رہے تھے اور دھماکہ خیز مواد آبادی والے علاقے میں ذخیرہ کئے ہوئے تھے۔ دہشت گرد گروہ کی گرفتاری سیکیورٹی و قانونی تدابیر کے بعد پبلک پراسیکیوشن کو مطلع کر کے کی گئی۔

شیئر: