12خواتین سمیت 26عازمین کا انتقال
مکہ مکرمہ (جاوید راہو) ارض مقدس پہنچنے والے پاکستانی عازمین میں سے اب تک12خواتین سمیت 26 کا انتقال ہوگیاجن میں 19مکہ مکرمہ اور 7 مدینہ منورہ میں دفنا دیئے گئے۔متوفی عازمین میں سرکاری حج اسکیم کے 20 جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت آنے والے 6 تھے۔متوفی عازمین میں پشاور کی شانی ولد نبی خان،عابد حسین خان ولد نواز خان ،میانوالی کے محمد حفیظ الرحمن ولد رحیم بخش ،کراچی کے محمد تنظیم ولد شاد غلام مصطفی، گوجرانوالہ کے فرید خان ولد گل بادشاہ، اسلام آبادکی زینت خاتون ولد فتح محمد، سرگودھاکے عطا محمد ولد نور محمد اور دیگر شامل ہیں۔