Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ہالینڈ میں ویگن سے گیس کے کنستر ملنے پر کنسرٹ منسوخ

    ایمسٹرڈیم ۔۔۔۔۔۔ ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں حکام نے ایک ویگن سے گیس کے کنستر ملنے کے بعد میوزک کنسرٹ منسوخ کر دیا ہے۔ ہالینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق   ہالینڈ حکام کوا سپین کی پولیس کی جانب سے پہلے اطلاع ملی تھی اور اس کے بعد اس سینٹر کے قریب اسے وین میں گیس سے بھرے کنستر ملے ہیں جہاں کچھ دیر بعد کنسرٹ منعقد ہونا تھا۔روٹرڈیم کے میئر احمد ابوطالب نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ا سپین میں رجسٹرڈ ویگن کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔کنسرٹ میں ایک امریکی بینڈنے اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا جسے ماضی میں بھی اپنے نام کی وجہ متعدد بار دھمکیاں مل چکی ہیں تاہم ہسپانوی پولیس کی جانب سے دی گئی وارننگ کے بعد پرفارمنس کو آخری لمحے میں منسوخ کر دیا گیا۔

شیئر: