عراقی فوج کا داعش کے مضبوط گڑھ تلعفر کے بعض حصوں پرقبضہ
بغداد ۔۔۔۔۔عراقی فوج نے ملک کے شمال مغرب حصے میں داعش کے مضبوط گڑھ تلعفر شہر میں پیشقدمی کرتے ہوئے یہاں کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا۔ عراقی مشترکہ مہم کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس علاقہ میں جنگ کے چوتھے دن عراقی فوج نے شہر کے مغربی بیرونی حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔اس سے قبل منگل کو عراقی فوج اور دہشت گردمخالف دستہ تلعفر شہر میں داخل ہوگیا تھا ۔ عراقی فوج نے بتایا کہ ابھی اس شہر کے صرف ایک تہائی حصہ پر ہی قبضہ کیا جا سکا ہے جبکہ باقی حصے اب بھی داعش کے قبضے میں ہیں۔