لاہور ... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جلد سندھ کادورہ کروں گا ۔ملک کی دیگر اکائیوں کی طرح سندھ بھی مجھے بہت عزیز ہے۔ وہ جمعرات کو اسد محمد خان جونیجو سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،وفاقی وزیر سعد رفیق اور پرویز رشید بھی موجود تھے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ2018 کے الیکشن میں ن لیگ سندھ میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔دریں اثناء نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں این اے 120 کی انتخابی مہم کا جائزہ لیا گیا ۔ ن لیگ کے رہنما آصف کرمانی نے بتایا کہ نواز شریف جمعہ کو ایوان اقبال لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن سے خطاب کرینگے۔