Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025

الشرقیہ میں 7جعلی معلم گرفتار

دمام ....مشرقی ریجن کی پولیس نے7جعلی داخلی معلمین کے دفاتر بند کرادیئے اور غیر قانونی طریقے سے عازمین حج کو مقامات مقدسہ لیجانے والے 101ٹرانسپورٹرز کو گرفتار کرلیا۔ الشرقیہ کی پولیس ان دنوں داخلی عازمین کو دھوکہ دینے والے معلمین اور بسوں کی کمپنیوںپر چھاپے مار رہی ہے۔ الشرقیہ کے پولیس ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے حج کا ارادہ رکھنے والے سعودی شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ صرف اُن معلمین سے معاملات طے کریں جنہیں وزارت حج و عمرہ نے اجازت نامے جاری کررکھے ہیں۔
 

شیئر: