Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

حج پر آنیوالے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے غیر ملکیوں کو عارضی اجازت نامے

 
مکہ مکرمہ ..... محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے واضح کیا ہے کہ حج موسم کے دوران سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو 5صورتوں میں مکہ مکرمہ آنے جانے کے عارضی اجازت نامے دیئے جاسکتے ہیں۔ الیحییٰ نے توجہ دلائی کہ محکمہ پاسپورٹ مملکت میں مقیم ہر غیر ملکی کے نجی حالات کو سمجھتا ہے اور اسکے مفادات میں اس حد تک تعاون اپنا فرض سمجھتا ہے کہ یہ تعاون سعودی قوانین کے منافی نہ ہو۔ محکمہ پاسپورٹ کا کہناہے کہ مکہ مکرمہ میں مقیم ایسے غیر ملکی جن کے اقامے کسی اور شہر سے جاری ہوئے ہوں اسی طرح ایسے غیر ملکی جو مکہ میں رہائش پذیر اپنے والدین سے جڑے ہوئے ہوں۔ علاوہ ازیں حج موسم کے دوران عارضی امور نمٹانے کے پابند مقیم غیر ملکی ، مکہ کے اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹر سے رجوع کرنے والوں، حج پر آنے والے رشتہ داروںسے ملاقات کیلئے جانے والوں اور مکہ میں اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ عید الاضحی کی تعطیلات گزارنے کے خواہشمندوں کو مکہ آنے جانے کے عارضی اجازت نامے مل سکتے ہیں۔

شیئر: