Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ٹرمپ ہند کی زبان بول رہے ہیں،عمران

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ یاد رکھے پاکستانی قوم اور فوج متحد ہے۔ امریکہ نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام لگا دیا اور ہند کو ا فغانستان میں ٹھیکے دار بنا دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ ہند کی زبان بول ر ہی ہے۔ قربانیاں پاکستان نے دیں ،تعریف ہند کی ہور ہی ہے۔وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی جانب سے امریکی الزام پر کسی قسم کا رد عمل نہ دینے پر افسوس ہوا۔ ٹرمپ کے بیان پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے۔ بدھ کو بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کودھمکیاں دی ہیں، انہیں افغان جنگ کی سمجھ ہی نہیں ۔امر یکہ کے کہنے پر ہم نے ملک میں تباہی مچائی۔ 70 ہزار پاکستانی اس جنگ میں شہید ہوئے۔ پاکستا ن کی معیشت کو100ارب کا نقصان کاہوا۔ ہماری قربانیوں کو بھی تسلیم نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ہندوستانی اور اسرائیلی لابی ملکر کام کررہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو امر یکہ کو سخت پیغام دینا چاہیے۔ساری قوم اکٹھی ہوجائےگی۔سیاستدان،فوج اور عوام ایک پیج پر ہیں۔

 

شیئر: