Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

کاونٹی ٹی20 چیمپیئن شپ میں آفریدی کی شاندار سنچری

لندن :انگلینڈ میں جاری کاونٹی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں شاہد آفریدی نے شاندار سنچری اسکور کی ہے۔شاہد آفریدی نے ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈربی شائر کے خلاف پہلا کوارٹر فائنل کھیل رہے تھے ووہ ٹیم کی جانب سے بحیثیت اوپنر کھیلنے آئے اور10 چوکوں، 7 چھکوں کی مدد سے 101 رنز اسکور کئے۔شاہد آفریدی نے42 گیندوں پر سنچری مکمل کی جو اس فارمیٹ میں کسی پاکستانی کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری ہے اس سے پہلے احمد شہزاد نے بی پی ایل میں 40 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی جبکہ بلال آصف نے قومی ٹی 20میں 43 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

شیئر: