سیئول ۔۔۔ جنوبی کوریا کے شہریوں نے جزیرہ نمائے کوریا میں امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں جنوبی کوریا کے شہریوں نے اپنے احتجاجی مظاہرے کے دوران جنوبی کوریا کے حکام سے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کو ہمیشہ کے لئے بند کردیں ۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ ہم ان فوجی مشقوں کے مخالف ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا اور امریکا کی 10 روزہ فوجی مشقیں پیر سے شروع ہوئیں ۔