Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

869986 عازمین کیلئے ایس جی ایس کی خدمات

جدہ.... زمینی خدمات کیلئے قائم سعودی کمپنی ایس جی ایس نے جدہ اور مدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں پر 8لاکھ 69ہزار986 عازمین کو مطلوبہ خدمات فراہم کیں۔ یہ عازمین3780حج پروازوں سے ارض مقدس پہنچے تھے۔ ایس جی ایس 24گھنٹے کی بنیاد پر عازمین کی خدمت کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کمپنی نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی فضائی کمپنیوں کی 1413، السعودیہ کی 783، ناس ایئرلائنز کی 92پروازوں سے آنے والے 4لاکھ18ہزار884عازمین کا خیر مقدم کیا۔ امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی فضائی کمپنیوں کی 1156اور السعودیہ کی 336پروازوں سے پہنچنے والے عازمین کو سہولتیں مہیا کیں۔ 
 

شیئر: