Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

تارکین نے مکہ مکرمہ میں مسجد کو جعلی آب زمزم فیکٹری بنادیا

مکہ مکرمہ.... یہاں المسفلہ بلدیہ اور وزارت تجارت مکہ مکرمہ شاخ نیز مکہ میونسپلٹی کے اہلکاروں نے الخالد 1 محلے کی مسجد میں جعلی آب زمزم کے کارخانے کا انکشاف کیا ہے۔ غیر ملکیوں نے امام مسجد کی ساز باز سے مذکورہ مسجد کو جعلی آب زمزم کے کارخانے میں تبدیل کردیا تھا۔ یہاں سے جعلی آب زمزم کے 2264کارٹن ضبط کئے گئے۔ علاوہ ازیں 7225کارٹن کارگو کے ذریعے بھیجے جانےوالے تھے، انہیں بھی ضبط کرلیا گیا۔ایشیائی امام کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس واردات میں ملوث غیر ملکیوں سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔
 

شیئر: