Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

پیشوں کی تبدیلی پر مکمل پابندی

جدہ..... وزارت محنت و سماجی فروغ نے نجی اداروں کے ملازمین کو پیشے کی تبدیلی سے روک دیا۔ کوئی بھی کارکن اپنا کوئی بھی پیشہ تبدیل نہیں کراسکے گا۔ وزارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ کاشتکار، ماہی گیر اور چرواہے سعودائزیشن کے عمل سے مستثنیٰ ہونگے۔ ان شعبوں میں سعودی کارکن شاذو نادر ہی دستیاب ہوتے ہیں۔ وزارت محنت نے توجہ دلائی کہ زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں پر صرف اور صرف سعودی خواتین ہی تعینات کی جاسکتی ہیں۔ غیر ملکی شوہر سے سعودی خاتون کی بیٹیاں مستثنیٰ ہونگی۔
 

شیئر: