Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

نیمار پر بارسلونا نے ہرجانے کا دعوی کردیا

بارسلونا: بارسلونا نے عالمی شہرت یافتہ برازیلین فٹبالر نیمار ڈیسلوا جونیئرپر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے 8.5 ملین یورو ہرجانے کا کیس دائر کردیا۔اسپینش کلب نے نیمار سے وہ وفاداری بونس بھی واپس کرنے کو کہا ہے جو انھیں گزشتہ برس اکتوبر میں معاہدے کی تجدید پر دیا گیا تھا، اس کے تحت انھوں نے2021 تک اسپینش کلب کے ساتھ رہنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔یاد رہے کہ نیمار کی حالیہ ٹیم پیرس سینٹ جرمین نے نیمار کو ورلڈ ریکارڈ 222 ملین یورو کے عوض اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

شیئر: