Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کویت نے غیرملکیوں پر پانی وبجلی کے بل میں اضافہ کردیا

کویت: کویت نے غیر ملکیوں پرپانی وبجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیا جبکہ کویتی شہریوں کو پرانے نرخوں پر پانی وبجلی ملا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہر کلو واٹ پر150فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ہر ہزار گیلن پانی کے نرخ میں 5گنا اضافہ کردیا گیا۔ یہ اضافہ سرمایہ کاری کے مقصد سے قائم اپارٹمنٹ اور رہائشی عمارتوں پر ہوگا جن میں اکثریت غیر ملکیوں کی ہے۔ بجلی کے نرخناموں کے مطابق ہرایک ہزار کلو واٹ پر5فلوس لئے جائیں گے ۔ پہلے کے مقابلے میں اس میں 150فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوسرے ہزار واٹ پر 10فلوس جبکہ ہر 2000واٹ سے اوپر پر15فلس لئے جائیں گے۔ پانی کے نرخ نامہ کے مطابق پہلے ہر ہزار گیلن پر 800فلس لئے جاتے تھے، اب ہر ہزار گیلن پر 4دینار لئے جائیں گے۔
 

شیئر: