اسلام آباد... وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا اعلان کیاہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے آرٹیکل 62 اور 63 میں نااہلی کی مدت کا کوئی ذکر نہیں ہمارے خیال میں نااہلی کی مدت 5 سال سے کم ہونی چاہئے۔ آئینی ترمیم کمیٹی میں لے کر جائیں گےمشاورت و مشترکہ اتفاق رائے سے ترمیم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پانا مہ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔