Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

اماراتی طیارے کو بم سے اڑانے کی کوشش کی تردید

    ابوظہبی ۔۔۔۔۔۔متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس ائیر لائنز کے ایک ترجمان نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ امارات کے ایک طیارے کو بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی تھی ۔ متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی کے ترجمان نے اس اطلاع کو بالکل بے بنیاد قرار دیا۔واضح رہے کہ لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المشنوق نے انکشاف کیا تھا کہ گذشتہ ماہ چار لبنانیوں نے آسٹریلیا سے ابوظہبی آنے والے ایک مسافر طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن ان کی اس سازش کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔

شیئر: