قطر کی التغییر اکیڈمی بحرین کیخلاف کیا کرتی رہی؟
منامہ .... بحرین کے ٹی وی نے مفصل باتصویر رپورٹ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ قطر کی نام نہاد ”التغییر“ اکیڈمی نے بحرینی حکومت کا تختہ الٹنے کا مشن سرانجام دیا۔ بحرینی ٹی وی نے اسے التغییر اکیڈمی کے بجائے التدمیراکیڈمی کا نام دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسکے عہدیداروں نے اےسے افراد تیار کرنے میں کلیدی کردارادا کیا جو بحرین کے سیاسی ، اقتصادی اور سماجی نظام کو تہہ و بالا کررہے تھے۔ بحرینی ٹی وی کا کہناتھا کہ جب سعودی عرب نے گلف کنفیڈریشن کے قیام کا مطالبہ کیا تھا تو اس اکیڈمی کی کرتا دھرتا شخصیات نے اس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ بنیادی طور پر یہ اکیڈمی 2006ءکے دوران لندن میں قائم ہوئی تھی اور پھر 2009ءمیں اسکی شاخ دوحہ میں کھولی گئی تھی۔ یہ دوحہ میں براہ راست یا انٹرنیٹ کے ذریعے ملک میں تبدیلی لانے کے طور طریقے نوجوانوں کو سکھاتی ہے۔ اسکے سربراہ یوسف القرضاوی کے داماد ہشام المرسی ہیں ۔ اس نے اپنا حقیقی کردار ترک کرکے پڑوسی ملکوں میں تبدیلی کے ذریعے تخریبی کردارا پنالیا تھا۔