Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 30 جون ، 2025 | Monday , June   30, 2025
پیر ، 30 جون ، 2025 | Monday , June   30, 2025

چین آرامکو کے حصص کیوں خریدیگا؟

ریاض .... برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے واضح کیا ہے کہ چین ، سعودی آرامکو کے حصص بڑھ چڑھ کر خریدے گا۔ مذکورہ جریدے کے تجزیہ نگار نے اپنے ایک مضمون میں ،جس کا عنوان تھا ”کیا چین سعودی آرامکو خریدے گا؟“ تحریر کیا کہ ابھی تک اس حوالے سے کافی ابہام پایا جاتا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ آرامکو کمپنی اپنے حصص کس مارکیٹ کے توسط سے فروخت کریگی۔ انکی قیمت کیا ہوگی؟ البتہ چین 4اسباب کی بنیاد پر آرامکو کے حصص خریدنے میں دلچسپی لے گا۔ چین یومیہ 85لاکھ بیرل تیل 2014ءسے درآمد کررہا ہے۔ کساد بازاری کے زمانے میں بھی چین نے اپنا یہ سلسلہ برقرار رکھا۔ چین کی درآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ چینی درآمدات آئل فیلڈز کی مقامی پیداوار میں کمی سے متاثر ہوتی رہی ہیں۔چین تیل درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔سعودی آرامکو کے حصص خرید کر چین اپنی تیل ضروریات بہتر شکل میں پوری کرسکے گا۔
 

شیئر: