ریاض.... سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سلویٰ بری سرحدی چوکی کے راستے سعودی عرب پہنچے والے قطری عازمین کی تعداد 442تک پہنچ گئی۔ سلویٰ چوکی پر جوازات کے ڈائریکٹر جنرل کرنل حسن الدوسری نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ ایام میں زمینی راستے سے قطری عازمین زیادہ تعداد میں آئیں گے۔