اسلام آباد...جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کرپشن کے خلاف 12 ستمبر کو لاہور تا اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔پیر کواسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ادارے بے انتہا کرپشن سے مفلوج ہوچکے ۔ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں۔ سب سے پہلے خود کو احتساب کے لئے پیش کریں گے۔احتساب کے لئے جامع نظام قائم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پانا مہ کیس میں ٹی او آرز بنا کر دیئے۔ حکومت کے انکار پر سپریم کورٹ گئے تو نواز شریف وزارت عظمی سے گئے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی صرف نواز شریف نہیں سب کے احتساب کا مطالبہ کرتی ہے۔پانا مہ پیپرز میں شامل دیگر 436 افراد کا بھی احتساب چاہتے ہیں۔