Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

کینیڈا میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج

    اوٹاوا … کینیڈا کے شہر ونکوور میں ہزاروں افراد نے فسطائی گروہوں اور نیونازی ازم کیخلاف احتجاج کیا ۔فسطائیت اور نیو نازی ازم کے خلاف ونکوور کی سڑکوں پر مارچ کرنے والوں کی تعداد محتاط اندازے مطابق 14 ہزار سے زیادہ تھی۔ مظاہرین تارکین وطن کے لئے ملک کی سرحدیں کھولنے  کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔کئی مقامات پر نسل پرستی کیخلاف مظاہرہ کرنے والے لوگوں کا سامنا فسطائی گروہوں کے حامیوں سے ہوا ، پولیس کو مداخلت کرنا پڑی ۔ ونکوور پولیس نے5 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ 

شیئر: