Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

سعودی سفارتکار کا قاتل سزاﺅں سے آزاد کیوں؟

ڈھاکا .... ڈھاکا کے ڈپلومیٹک زون میں سفارتخانے کے قریب سعودی سفارتکار خلف العلی کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ 5برس گزر جانے کے باوجود بنگلہ دیشی حکومت اور سپریم کورٹ میں سزا پر اختلاف کے باعث معلق پڑا ہوا ہے۔ ڈھاکا ٹریبون نے ا پنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف سرکاری اعتراض کے دلائل سننے کیلئے 10اکتوبر 2017ءکی تاریخ متعین کی گئی ہے۔3رکنی کمیٹی نے مذکورہ تاریخ سرکاری دلائل کی ابتدائی سماعت کے بعد طے کی۔ ویب سائٹ کا کہناہے کہ بنگلہ دیشی پبلک پراسیکیوٹر اور انکے نائب نے حکومت کی نمائندگی کی جبکہ ہلال الدین مولا نے مفرور ملزمان میں سے ایک کی وکالت کی۔ سعودی سفارتکار کا قتل 5مارچ 2012ءکو ہوا تھا۔
 

شیئر: