سعودی ایپلی کیشن ”صراحتہ“ سے اسرائیل پریشان
قاہرہ .... اسرائیلی وزارت تعلیم نے نئی سعودی ایپلی کیشن ”صراحتہ“ کےخلاف زبردست مہم شروع کردی۔ اس ایپلی کیشن کی بدولت کوئی شناخت نہ رکھنے والے افراد بھی پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔ اسرائیلی جریدے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حکام اس ایپلی کیشن کی روز افزوں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اسرائیلی طلباءگھنٹوں کمپیوٹر اور موبائل استعمال کرتے ہیں۔ نئی سعودی ایپلی کیشن مشکلات میں مبتلا کرنےوالی ہے۔ جریدے کا کہناہے کہ اسرائیلی طلباءو نوجوانوں کی کونسل کو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ طلباءمذکورہ ایپلی کیشن استعمال کرکے ایک دوسرے کے خلاف دشنام طرازی بھی کرنے لگے ہیں۔ بی بی سی لندن نے چند روز قبل اطلاع دی تھی کہ صراحتہ ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کی تعداد 300ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔359ملین سے زیادہ لوگ اسے ماہانہ وزٹ کررہے ہیں۔