Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

بلڈ کینسر سے نمٹنے کیلئے وٹامن سی کا انجکشن

لندن .... سائنسدانوں نے کہا ہے کہ وٹامن سی کا انجکشن بلڈ کینسر سے نمٹنے اور اسے پھیلنے سے روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔بون میرو میں جو بیمار خلیات ہوتے ہیں ان کے نتیجے میں جسم میں مختلف اعضاءمیں ٹیومر بن جاتے ہیں لیکن وٹامن سی ان خلیات کو قدرتی طور پر ختم کرتا ہے۔سائنسدانوں نے خبردار کیا کہ وٹامن سی کیلئے صرف اورنج کھانے سے کوئی خاص مدد نہیں ملے گی بلکہ اس کے لئے وٹامن سی کا انجکشن ضروری ہے۔اس کے نتیجے میں لیکومیا کا بھی علاج ہوسکتا ہے۔ بون میرو میں بیمار خلیات میں اضافہ ہوتا ہے اور یوں ٹیومر کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ انجکشن لگوانے سے یہ بیمار خلیات مارنے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ وٹامن سی کے اثرات پر تجربات کئے جس سے انہیں اس حقیقت کا پتہ چلا کہ وٹامن سی انجکشن لیا جائے تو زیادہ کارآمد ہے۔

شیئر: