Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

مکہ مکرمہ : عازمین کی بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں ایک عمارت میں آگ لگ گئی ۔ 600یمنی اور ترکی عازمین کو احتیاطی تدابیر کے طور پر محفوظ مقامات تک منتقل کردیا گیا۔ عازمین کی عمارت کے ایک اپارٹمنٹ کے اے سی میں آگ لگی تھی۔تفصیلات بتاتے ہوئے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل رائد الشریف نے بتایا کہ العزیزیہ محلے میں مسجد فقیہ کے بالمقابل واقع عازمین کی ایک عمارت میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات11بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ عمارت کی 8ویں منزل کے ایک اپارٹمنٹ کے اے سی میں آگ لگی تھی۔ عمارت میں 600عازمین رہائش پذیر تھے۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سب سے پہلے عازمین کو عمارت سے نکالا۔ بعد ازاں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا۔آگ محدود تھی۔ اسباب معلوم کرنے کے بعد بجلی میں واقع خلل کو دور کردیا گیا۔ عازمین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے بعد تمام رہائشیوں کو عمارت میں واپس کردیا گیا۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: