Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل ستمبر میں تیاریاں کرےگی

اسلام آباد : پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کےلئے آئندہ ماہ سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے قومی تربیتی کیمپ آئندہ ماہ 9 سے15 ستمبر تک اوکاڑہ میں شروع ہوگا جس کےلئے کونسل نے پہلے سے 3 رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کےلئے شارٹ لسٹ کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایاکہ آئندہ سال جنوری میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 9 سے 15 ستمبر تک اوکاڑہ میں شروع ہوں گے۔ 

شیئر: