Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

از خود پرواز کرنیوالا طیارہ بنانے کی کوشش

نواڈا۔۔۔۔مائیکروسافٹ ایک ایسا طیارہ بنانے کی کوشش کررہا ہے جو بغیر ایندھن یا بجلی سے کافی دیر تک پرواز کرسکے۔اس میں کوئی انجن لگانے کے بجائے مصنوعی ذہانت کا سہارا لیا جائیگا کہ جس طرح پرندے اڑتے ہیں ، اس طیارے کو بھی اسی طرح اڑایا جائیگا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ فصلوں کی نگہداشت اورعلاقے میں وائی فائی کے سگنل پہنچانے کے کام آئے گا۔ بعد میں اس طیارے کو شمسی توانائی سے چلایا جائیگا۔ نواڈا کے صحرا میں اس کا تجربہ کیا گیاہے ۔ یہ عام طیاروں کے ماڈل اور بچوں کے طیارے جیسا ہوگا۔اسے سلیولرٹاورکے طور پر استعمال کیا جاسکے گا جس کیلئے آپ کو کسی زمینی انفرااسٹرکچرکی ضرورت نہیں پڑیگی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ طیارہ شمسی اور ہوا کی قوت سے پرواز کے قابل ہوگا۔

شیئر: