Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 14 نومبر ، 2025 | Friday , November   14, 2025
جمعہ ، 14 نومبر ، 2025 | Friday , November   14, 2025
تازہ ترین

’اداروں کے خلاف بیان بازی نہ کی جائے‘

  لاہور.. وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پارٹی رہنماوں کو قومی اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ شہباز شریف نے پارٹی کے تمام رہنماوں اور عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ ایسی بیان بازی سے باز رہیں جس سے قومی اداروں کے احترام پر بالواسطہ یا بلا واسطہ آنچ آنے کا اندیشہ ہو۔مسلم لیگ (ن) کے تمام بہی خواہ کسی بھی ایسی خیال آرائی سے گریز کریں جو قومی اداروں کے وقار اور احترام کے منافی ہو۔

 

شیئر: