Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

ساما نے3انشورنس کمپنیوں پر پابندی اور 3کو کام سے روک دیا

ریاض.... سعودی مالیاتی اتھارٹی(ساما) نے 3انشورنس کمپنیوں پرپابندی عائد کردی جبکہ دیگر 3کمپنیوں کو انشورنس پالیسیاں جاری کرنے سے منع کردیا۔ ساما کی طرف سے جاری ہونےوالے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ الدرع العربی کمپنی، سعودی ، انڈین انشورنس کمپنی(وفا انشورنس) اور ملاذ کمپنی پر آج اتوار سے پابندی عائد ہے۔ مذکورہ کمپنیاں تھرڈ پارٹی انشورنس نہیں کراسکتیں۔ پابندی کی وجہ ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔ اسی طرح سامانے کہا ہے کہ اجیاد الخلیج، الاولی کمپنی اور تکافل کمپنی آج اتوار سے انشورنس پالیسیاں جاری نہیں کرسکتیں۔ سامان نے کہا ہے کہ تھرڈ پارٹی انشورنس کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مذکورہ کمپنیوں نے نرخ نامہ میں تبدیلیاں اور متاثرہ فریقوں کے حقوق کی ادائیگی میں ٹال مٹول کی ہے۔جن کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کی طرف سے اس سے قبل بھی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی تھیں۔ اُس وقت انہیں تنبیہ کی گئی تاہم اصلاح کے بجائے ان کی طرف سے خلاف ورزیاں جاری رہیں۔ اب ان کمپنیوں پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ دوسری 3کمپنیوں کو انشورنس پالیسیاں جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں کے معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ان کےخلاف مناسب کارروائی ہوگی۔ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ”ساما “صارفین کے حقوق کے تحفظ کےلئے ا نتہائی سخت ضوابط کی پابندی کرواتی ہے۔ خلاف ورزی پر کارروائی کرنے میں دیر نہیں لگاتی۔

شیئر: