Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

مانسہرہ ...قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر نے ہفتے کی شام موسم کی خرابی کے باعث بالا کوٹ میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما شیری رحمٰن، سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی اورنیئربخاری بھی موجود تھے۔مانسہرہ میں پیپلزپارٹی کے جلسے کے بعد کاغان جا تے ہوئے ہیلی کاپٹر کو موسم کی خرابی کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ مقامی افراد نے اپوزیشن رہنماوں کی میزبانی کی اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ بعد ازاں خورشید شاہ اور دیگر رہنما ٹیکسی میں سوار کاغان روانہ ہوئے۔شیری رحمٰن نے ٹوئٹر پر ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد ٹیکسی میں کاغان جاتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں ۔ 

 

شیئر: