Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شمالی کوریا تنازع پر جرمنی اور روس کا رابطہ

برلن ...... جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لروف نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں وزراء نے شمالی کوریا کے متنازعہ جوہری و میزائل پروگرام پر بات چیت کی۔ اس پیشرفت کی تصدیق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ برلن حکومت کی جانب سے اسی ہفتے کہا گیا تھا کہ جزیرہ نما کوریا میں پائی جانے والی انتہائی کشیدہ صورتحال میں بہتری کےلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ تاہم برلن حکومت یہ بھی واضح کر چکی ہے کہ پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے مابین امن بات چیت کےلئے جرمنی ثالث کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔

شیئر: