Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

عراق:داعش کا حملہ، پولیس افسر خاندان کے 7افراد سمیت قتل

بغداد ..... عراقی شہر کرکوک میں داعش نے پولیس اہلکار کو اہل خانہ کے 7 افراد سمیت قتل کر دیا۔ یہ واقعہ شمال مغربی قصبے دابیش میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے ایک گھر پر دھاوا بولتے ہوئے وہاں موجود پولیس افسر اور اس کے کنبے کے 7 افراد کو اغوا کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا۔واضح رہے کہ مغربی کرکوک کے 4 قصبے جون 2014ءسے داعش کے زیر قبضہ ہیں۔ 
 

شیئر: