ماسکو ...... روس چین میں جوہری تنصیب تعمیر کرے گا۔ روسی محکمہ برائے جوہری توانائی کے مطابق یہ تنصیب چینی صوبے جیانگ سو میں تعمیر ہوگی جس میں ساﺅتھ ایشیا پروجیکٹس نامی کمپنی بھی اشتراک سازی کرے گی۔ کمپنی کے نائب صدر نے بتایا کہ اس تنصیب میں 6 ری ایکٹرز ہونگے جن میں سے دو کی تعمیر ہم کریں گے۔ یہ نئی جوہری تنصیب 2006ءمیں روس کی طرف سے قائم کردہ تیان وان ایٹمی گھر سے 20 کلومیٹر دور تعمیر ہوگی۔