Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

کیلیفورنیا کی علیحدگی کا منصوبہ کیل ایگزٹ پھر پیش

کیلیفورنیا ...... امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک گروپ نے وفاقی حکومت سے ریاست کی علیحدگی کا نیامنصوبہ پیش کردیا ۔ نئے منصوبے میں امریکہ سے کیلیفورنیا کی علیحدگی کا منصوبہ، کیل ایگزٹ اوراصلاحات کے لئے آئین ساز کونسل کی تشکیل کی بات کی گئی ہے۔اس منصوبے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی وفاقی حکومت اور ریاست کیلیفورنیا کے درمیان پایاجانے والا رابطہ اس امر کی راہ میں حائل ہے کہ کیلیفورنیا او دیگر ریاستیں اپنے مستقبل کی خود مالک ہوں اس لئے اس رابطے پر نظرثانی ہونی چاہئے۔اس منصوبے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ 2018ءمیں کیل ایگزٹ منصوبے کے بارے میں ریفرنڈم ہوسکے گا البتہ اس منصوبے کی پہلے ریاستی اسمبلی سے منظوری لینی ہوگی۔

شیئر: