Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026

آلو کی بھجیا بنانے سے انکار پر بیوی کا قتل

    وارانسی- - -  - -وارانسی ضلع کے  روہنیا تھانہ حلقہ کے پرشوپور گاؤں میں نشے میں دھت  شوہر نے بیوی کو  اس لئے مارڈالا کیونکہ اس نے رات میں آلو کی بھجیا بنانے سے انکار کردیا تھا۔ نشے میں بیوی پر اینٹ  و لات گھونسے سے بے تحاشہ حملہ کرنے والے شوہر کا نشہ تب اترا جب  بیوی  زندگی کی بازی ہارگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے  بعد لاش کو  پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ جھارکھنڈ کے گوملا اپنی بیوی آشا، ایک بیٹی و  دو بیٹوں کے ساتھ پرشو پور میں  رہ کر اینٹ بھٹے پر مزدوری کررہا تھا۔ رات آشا نے کھانے میں دال اور روٹی بنائی تھی۔ شراب کے نشے میں چور رنجیت گھر پہنچا اور  دال روٹی دیکھ کربھڑک گیا اور آلو کی بھجیا  بنانے کو کہا۔ اس پر اس نے انکار کردیا۔ بس یہیں سے بات  اتنی بڑھ گئی کہ اسے  جان سے ہی مار ڈالا۔

شیئر: