Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

حج اجازت نامے سے کسی کو استثنیٰ نہیں

طائف .... بھیتہ سیکیورٹی سینٹر کے کمانڈربریگیڈیئر مطلق العتیبی نے واضح کیا ہے کہ حج اجازت نامے سے کسی کو استثنیٰ نہیں۔ حج پر جانے کیلئے ہر حال میں ہر شخص کو اجازت نامہ لینا ہوگا۔ کسی بھی صورت میں کسی بھی شخص کو استثنیٰ نہیں دیا جائیگا۔ پابندی تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر نافذ ہوگی۔ العتیبی نے داخلی عازمین سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں جاری کردہ ضوابط کی پابندی کریں۔ البھیتہ سیکیورٹی سینٹر نے اجازت نامہ نہ رکھنے والے 38مقیمین کو واپس کردیا اور انکے فنگر پرنٹس لے لئے گئے۔
 

شیئر: