لاہور ...پاکستان عوامی تحریک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کردیا ۔پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامے کی تفصیلات شامل نہیں کیں، حقائق چھپائے گئے۔ کلثوم نواز نے خود کو نواز شریف کے زیر کفالت ظاہر کیا جبکہ وہ مختلف کمپنیوں کی شیرہولڈ رہیں۔ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برخلاف کلثوم نواز کے کاغذات منظور کئے، فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔