Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

نواز شریف نے ملنے سے انکار کردیا تھا،زرداری

  لاہور.. سابق صدر اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی یہ سوچ خطرناک ہے کہ میں نہیں توجمہوری عمل بھی نہیں۔ نوازشریف سپریم کورٹ کا فیصلہ مان کیوں نہیں لیتے ۔ ہم بھی تو ایک وزیراعظم کو ہٹا کر دوسرا لے آئے تھے۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں زرداری نے کہا کہ ہمیشہ سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ۔ جمہوری عمل کو ہمیشہ چلنے دیا اور مضبوط کیا ۔ملک میں جمہوری عمل کو چلنے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف تو مشرف سے سمجھو تہ کرکے چلے گئے جیل تو میں نے کاٹی ۔ کسی ایک شخص کو بچانے کے لئے کیسا گرینڈ ڈائیلاگ ۔ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی جگہ تو پارلیمنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے پاس جانا چاہتا تھا لیکن غیر سیاسی قوتوں کو خوش کرنے کے لئے نوازشریف نے ملنے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں آر اوز مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرتا تو بڑا بحران پیدا ہوجاتا۔زرداری نے کہا کہ اعتزاز احسن جو بولتے ہیں وہ میری آواز ہے جبکہ رضا ربانی آزاد دانشور ہیں۔

 

شیئر: