Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025

اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے ،خواجہ آصف

اسلام آباد.. وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی انسانیت سوزخلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر ہندوستانی کے مظالم قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی شہادتوں اورحریت قیادت کوہراساں کرنے نے پر تشویش ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کابھی نوٹس لیا جائے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان مظلوم کشمیری بھائیوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری ر کھے گا۔

 

شیئر: