Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

قطری بینکوں کو خارجی قرضے لینے کی ہدایت

قاہرہ .... حکومت قطر نے قطری بینکوں کو کسی بھی طرح بیرونی بینکوں سے قرضے حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔ انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک کے اقتصادی بائیکاٹ کی وجہ سے قطر نقدی کے بحران سے دوچار ہونے لگا۔ معاشی خبروں میں دلچسپی لینے والی بزنس ٹائمز ویب سائٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ قطری حکومت نے اپنے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے رابطے کرکے سرمایہ وطن لانے کا اہتمام کریں اور حکومت پر انحصار نہ کریں۔ امریکی ویب سائٹ نے واضح کیاکہ قطری سینٹرل بینک جلد ہی قطری بینکوں کے سربراہوں سے میٹنگ کرکے قطر کو درپیش مالیاتی بحران کے اثرات کا جائزہ لے گا۔
 

شیئر: