100قطری عازمین ارض مقدس پہنچ گئے
ریاض:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ضیافت میں قطری عازمین کی ارض مقدس آمد شروع ہو گئی۔ بری سرحدی چوکی سلویٰ پہنچنے پر قطری عازمین کا پرجوش خیر مقدم کیا گیا۔ سلویٰ چوکی صبح سویرے ہی کھول دی گئی تھی۔ جمعرات کو دوپہر تک 100قطری عازمین کی کارروائی تیزی سے نمٹا دی گئی تھی۔