Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پاکستان انٹرنیشنل ا سکول طائف میں یوم آزادی پاکستان تقریب

ہم نظریہ پاکستان اور ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، پرنسپل 
طا ئف(ابو علی بڈانی) پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف میں 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان منایا گیا ۔ مائرہ خان نے تقریب کا آغاز کیا۔ تقریب تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوئی۔ عالیہ ممتاز نے تلاوت کی سعادت حا صل کی ۔ طلباءکے ایک گروپ نے اپنی خوب صورت آواز مےںملی نغمہ ”تیرا پاکستان ہے، یہ میرا پاکستان ہے“ پیش کیا۔پرنسپل قیصر خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ آج کے دن ہم سب مخلص ہو کر ایمان ، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو عظیم اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔پاکستان ہمارا تشخص ہے اوریہ تشخص ہماری ذمہ داری ہے۔آیئے ہم سب مل کر اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم نظریہ پاکستان اور ملک و قوم کی خوشحالی ک لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور دعا کرتے ہیں کہ جن مقا صد کیلئے یہ ملک بنا یا گیا وہ مقا صد حاصل ہوں۔ 

شیئر: